آسیان کپ میں شرکت قومی فٹبال کی تاریخ کا نیا باب:جمشید انور
لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق پاکستانی انٹرنیشنل فٹ بالر جمشید انور رانا نے کہا ہے کہ آسیان کپ میں شرکت پاکستان فٹ بال کی تاریخ کا نیا باب ہے اور ایونٹ کے لئے کھلاڑیوں کو سخت محنت کرنی ہوگی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک فیفا سے منسلک مقابلہ ہے اور اس میں شرکت ہر منتخب کھلاڑی پر قومی ذمہ داری عائد کرتی ہے ۔ جمشید انور رانا نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ وہ انفرادی تیاری کا آغاز فورا کریں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments