ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی ہاکی ٹیم روانہ
لاہور (سپورٹس ڈیسک)ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم لاہور سے روانہ ہو گئی ہے ۔
عالمی کپ کا انعقاد 15 سے 30 اگست تک نیدرلینڈز اور بیلجیئم میں مشترکہ طور پر کیا جا رہا ہے ۔ پی ایچ ایف نے روانگی سے قبل ہی کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو2 کروڑ روپے کا فارن ڈیلی الاؤنس پیشگی ان کے بینک کھاتوں میں منتقل کر دیا ہے ۔ فیڈریشن کا مقصد کھلاڑیوں کو مالی خدشات سے آزاد رکھ کر مکمل توجہ میدانِ عمل میں کارکردگی پر مرکوز کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے ۔ پی ایچ ایف کے مطابق ٹیم کے عالمی کپ میں سفر، رہائش، طعام، مقامی ٹرانسپورٹیشن اور کھیل کے سامان کی منتقلی سمیت تمام تر لاجسٹک انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں۔ پی ایچ ایف کے صدر محی الدین احمد وانی نے کہا کہ کھلاڑیوں اور کوچز کی فلاح و بہبود ہماری پہلی ترجیح ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments