ہیسن کی نیشنل چیمپئنز کپ کے ٹیم کوچز سے اہم ملاقات
ہیسن کی نیشنل چیمپئنز کپ کے ٹیم کوچز سے اہم ملاقات پلیئرز کی ون ڈے کرکٹ کی مہارتوں میں بہتری سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال
ملتان (سپورٹس ڈیسک)پاکستان مینز وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نیشنل چیمپئنز کپ کے سلسلے میں ملتان پہنچ گئے ، جہاں انہوں نے ٹورنامنٹ میں شریک چاروں ٹیموں کے کوچنگ سٹاف کے ساتھ اہم اجلاس کیا۔اجلاس میں پاکستان گرینز، گولڈ، وائٹ اور بلوز کے ہیڈ کوچز مصباح الحق، اعجاز جونیئر، اقبال امام اور اعزاز چیمہ نے شرکت کی۔ پاکستان وائٹ بال ٹیم کے بالنگ کوچ ایشلے نوفکے اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچ ایجوکیشن ہیڈ شاہد اسلم بھی اجلاس میں موجود تھے ۔اجلاس کے دوران 11 سے 18 اگست تک ملتان میں ہونے والے نیشنل چیمپئنز کپ کے دوران کھلاڑیوں کی ون ڈے کرکٹ کی مہارتوں میں بہتری سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر کوچنگ سٹاف نے کھلاڑیوں کی کارکردگی، ون ڈے کرکٹ کی ضروریات اور مستقبل کے بین الاقوامی مقابلوں کے لیے تیاریوں سے متعلق مختلف پہلوں کا جائزہ لیا۔نیشنل چیمپئنز کپ آئندہ سال جنوبی افریقامیں ہونے والے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے کی پہلی اہم کڑی قرار دیا جا رہا ہے ۔ٹورنامنٹ کے انعقاد کے ساتھ پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2026-27 کا بھی باقاعدہ آغاز ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments