عالمی نمبر ایک جینک سنر سنسناٹی اوپن سے دستبردار ہوگئے

عالمی نمبر ایک جینک سنر سنسناٹی اوپن سے دستبردار ہوگئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)عالمی نمبر ایک ٹینس سٹار جینک سنر گھٹنے کی انجری کے باعث رواں ہفتے شروع ہونے والے سنسناٹی اوپن سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

24 سالہ سنر نے گزشتہ ماہ ومبلڈن کے فائنل میں الیگزینڈر زیوریف کو شکست دے کر اپنے کیریئر کا پانچواں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتا تھا۔اس کامیابی کے بعد سے اطالوی کھلاڑی نے کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔ تاہم انہیں امید ہے کہ وہ رواں ماہ ہونے والے یو ایس اوپن تک مکمل فٹ ہوجائیں گے ۔سنر کے مطابق دائیں گھٹنے میں تکلیف کے باعث ڈاکٹرز اور میڈیکل ٹیم کی کوششوں کے باوجود وہ سنسناٹی میں مقابلے کے لیے تیار نہیں ہیں۔انہوں نے ٹورنامنٹ سے دستبرداری پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کی تمام توجہ یو ایس اوپن کی تیاری پر ہے ۔یادرہے کہ سنسناٹی اوپن کا مین ڈرا 13 اگست سے شروع ہوگا جبکہ فائنل 23 اگست کو کھیلا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...