نیشنل بینک اوپن ٹینس، سوائٹک، سویٹولینا سیمی فائنل میں

نیشنل بینک اوپن ٹینس، سوائٹک، سویٹولینا سیمی فائنل میں

مونٹریال(سپورٹس ڈیسک)پولینڈ کی ٹینس سٹار ایگا سوائٹک اوریوکرین کی ٹینس سٹار ایلینا سویٹولینا اپنی پیش قدمی کو برقرار رکھتے ہوئے۔۔۔

 ڈبلیو ٹی اے نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئیں جبکہ روس کی ٹینس کھلاڑی ایکیٹرینا الیکزینڈرووا اور روسی کی ہی ڈیانا شنائیڈرکوارٹر فائنل راؤنڈ میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ 25سالہ پولینڈ کی ایگا سوائٹک نے ویمنز سنگلز مقابلوں کے ٹاپ 8راؤنڈ میچ میں 22سالہ روسی حریف کھلاڑی ڈیانا شنائیڈر کو 0-2سیٹس سے شکست دی ۔ ایک اور کوارٹر فائنل میچ میں یوکرین کی ٹینس سٹار ایلینا سویٹولینا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے روس کی ٹینس کھلاڑی اکاتریناالیکزینڈرووا کو 6-3، 0-6 اور 3-6سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...