ٹی 20ورلڈ کپ کوالیفائر،سابق آسٹریلوی کرکٹر پرتگال کی کپتانی کرینگے
لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر موئزز ہینریکیز ٹی ٹونٹی ورلڈ میں شرکت کے لیے پہلی بار کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے والی ٹیم پرتگال کی کپتانی کریں گے۔
39 سالہ سابق کرکٹر نے چار ٹیسٹ، 16 ایک روزہ میچ جبکہ 24 ٹی ٹونٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی ہے ۔رینکنگ میں پرتگال اس وقت 37 ویں نمبر پر ہے اور 14 سے 20 اگست کے دوران ورلڈ کپ یورپ سب ریجنل کوالیفائر سی کے گروپ بی میں اس کو اسرائیل، جرمنی، یونان اور چیک کا سامنا کرنا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments