بائیں ہاتھ کے کامیاب ترین باؤلر کا اعزاز مچل سٹارک کے نام
ڈارون (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل سٹارک نے ٹیسٹ کرکٹ کے کامیاب ترین لیفٹ آرم باؤلر کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔۔۔
ڈارون میں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں مچل سٹارک نے سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ کو پیچھے چھوڑ دیا۔رنگانا ہیراتھ نے اپنے کیریئر میں 433 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جبکہ مچل سٹارک کی وکٹوں کی تعداد 434 ہوگئی ہے ۔مچل سٹارک نے شادمان اسلام کی وکٹ حاصل کرکے یہ سنگ میل عبور کیا۔پاکستانی لیجنڈ وسیم اکرم 414 وکٹوں کے ساتھ اس فہرست میں تیسرے میں نمبر پر موجود ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments