شاہد انور پنجاب کنوئنگ ایسوسی ایشن کے بلامقابلہ صدر منتخب

شاہد انور پنجاب کنوئنگ ایسوسی ایشن کے بلامقابلہ صدر منتخب

منیر مہر سیکرٹری جنرل صدر بن گئے ،عمامہ شاہد کو ویمنز ونگ کا صدر چنا گیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر )پنجاب کنوئنگ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں شاہد انور ملک آئندہ 4 سال کے لئے بلامقابلہ صدرمنتخب ہو گئے ۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے اجلاس میں پنجاب بھرکی تمام ڈویژن عہدیداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اگست 2026 سے 2030 تک کیلئے عہدیداروں کا انتخاب کیاگیا ۔محمد منیر مہر کو سیکرٹری جنرل، محمد بشیر بٹ کوسینئر نائب صدراورعمران علی گجر کوجوائنٹ سیکرٹری منتخب کیا گیا ۔دیگر عہدیداروں میں جی اے خان طارق سی ای او،میاں ظہیر الدین بابر چیئرمین ،میاں عابد علی مناواں،چودھری محمد اکرم اورمیاں محمد شہزاد نائب صدر،عاطف نذیر باجوہ اور زاہد سہیل ڈپٹی سیکرٹری شامل ہیں۔ایگزیکٹو باڈی کیلئے عقیل بٹ،عماد حسن،ندیم اللہ، طاہر صادق،قاضی عبدالستار احمد،امہ شاہد،ہیرا خان کا انتخاب کیاگیاجبکہ آفس بیرر میں مناہل اظہر،میاں جاوید،شاہزید نذر شامل ہیں۔ویمنزونگ میں عمامہ شاہدصدر منتخب ہوئیں جبکہ ناذیہ پروین کوسینئر نائب صدر،منیبہ امتیاز اورآئینہ اکبر کونائب صدور،نائلہ مقصود بٹ کوسیکرٹری ،مریم عقیل بٹ کوجوائنٹ سیکرٹری، اقرااشفاق کو ایسوسی ایٹ سیکرٹری اورسدرہ ریاض کو خزانچی چنا گیا، سائرہ منیر اورحمیراافتخار ایگزیکٹوباڈی کی رکن بن گئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...