ہاکی ورلڈکپ آج سے شروع، پاکستان 8 سال بعدان ایکشن

ہاکی ورلڈکپ آج سے شروع، پاکستان 8 سال بعدان  ایکشن

16ٹیمیں 4پولز میں تقسیم ،پاکستان گروپ ڈی میں شامل ،آج انگلینڈ سے ٹاکرا ،17اگست کو ویلز اور 19اگست کوروایتی حریف بھارت سے مقابلہ قومی کھیل کی بحالی کیلئے کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات فراہم کیں، ٹیم کی حالیہ کارکردگی حوصلہ افزا،ورلڈکپ میں بہتر نتائج کی امید ہے :محی الدین وانی

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) 16واں ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ آج سے بیلجیئم اور نیدر لینڈ میں شروع ہورہا ہے ،جرمنی اعزاز کا دفاع کرے گا،ایونٹ میں 16ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن کو 4پولز میں تقسیم کیاگیاہے ۔ پول اے میں نیدرلینڈز، ارجنٹائن، نیوزی لینڈ اور جاپان شامل ہیں۔ پول بی میں جرمنی، بیلجیئم، فرانس اور ملائیشیا کا مقابلہ ہوگا ۔ پول سی میں آسٹریلیا، سپین، آئرلینڈ اور ساؤتھ افریقہ جبکہ پول ڈی میں پاکستان، بھارت، انگلینڈ اور ویلز کورکھا گیاہے ۔چار مرتبہ کی عالمی چیمپئن ٹیم پاکستان آٹھ سال بعد ورلڈ کپ کھیل رہی ہے ، جہاں اس کا پہلا مقابلہ آج ورلڈ رینکنگ میں نمبر تین پوزیشن پر موجود انگلینڈ سے ہوگا۔پاکستان اور انگلینڈ کی ہاکی ٹیمیں 8 بار ہاکی ورلڈ کپ میں مد مقابل آچکی ہیں ، انگلینڈ چار ، پاکستان دو میچز میں کامیاب رہا جبکہ دو میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے ۔قومی ہاکی ٹیم گزشتہ ورلڈ کپ میں کوالیفائی نہیں کرسکی تھی ۔ہاکی ورلڈ کپ میں پہلے رو ز 4 میچز کھیلے جائیں گے ،گروپ بی میں جرمنی کا مقابلہ ملائیشیا اوربیلجیئم کا مقابلہ فرانس سے ہوگا جبکہ گروپ ڈی میں بھارت اورویلز،پاکستان اورانگلینڈ کا جوڑ پڑے گا ۔قومی ٹیم اپنا پہلا میچ آج انگلینڈ کے خلاف اور دوسرا میچ 17 اگست کو ویلز کے خلاف کھیلے گی۔پاکستان ٹیم 19 اگست کو روایتی حریف بھارت کے مدمقابل آئے گی۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین وانی نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی کھیل کی بحالی کیلئے کھلاڑیوں کو بہترین ٹریننگ کیساتھ تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں، ٹیم کی حالیہ کارکردگی حوصلہ افزا ہے اور ورلڈکپ میں بہتر نتائج کی امید ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...