پاکستان کی جیت ،سلیکٹ الیون کو 7وکٹوں سے ہرادیا
تین روزہ پریکٹس میچ میں میزبان ٹیم دوسری اننگز میں 194رنز پرآل آؤٹ سعود شکیل کی سنچری ،امام الحق کے 80رنز ،262رنز کا ہدف 3وکٹیں گنو اکر پورا
بکنگھم (سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے تین روزہ پریکٹس میچ پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون کو 7وکٹوں سے شکست دے دی ۔میچ کے آخری روز سلیکٹ الیون کی ٹیم دوسری اننگز میں 194رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی ،جس میں کالب فالکونر کے 56اور جیمز ریو کے 40رنزنمایاں رہے ۔پاکستان کو فتح کیلئے 262رنز کا ٹارگٹ ملا ،پاکستان بلے بازوں نے 57.1اوورز میں 3وکٹیں گنوا 264رنزبنا کر فتح سمیٹ لی ،سعود شکیل نے شاندارسنچری بنائی وہ 100رنزبناکر ناٹ آؤٹ رہے ،امام الحق 80رنزکی اننگز کھیل ریٹائرڈ آؤٹ ہوگئے ،محمد رضوان نے 33اور اویس ظفر نے ناقابل شکست 30رنزبنائے ،سلمان آٖغا 6اور اذان اویس ایک رنز بنا سکے ۔ پروفیشنل کاؤنٹی کلب سلیکٹ الیون نے پہلی اننگز میں 305رنز اورپاکستان نے 238رنز بنائے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments