ایشین گیمز ،ویمنز ایشیاکپ ،15،15رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
ایشین گیمز ،ویمنز ایشیاکپ ،15،15رکنی قومی سکواڈ کا اعلان ڈیانابیگ ڈراپ ،عالیہ ریاض صرف ایشین گیمز کا حصہ،فاطمہ ثنا قیادت کریں گی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمنز ایشیا کپ اور 20ویں ایشین گیمز کیلئے قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے 15،15 رکنی سکواڈز کا اعلان کردیا،فاطمہ ثنا دونوں ایونٹس میں پاکستان کی قیادت کریں گی، وہ دی ہنڈرڈ میں مصروفیات کے باعث سری لنکا کے خلاف حالیہ ٹی20 سیریز میں قومی ٹیم کا حصہ نہیں تھیں۔ ویمنز ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا،جس کیلئے اعلان کردہ سکواڈ میں فاطمہ ثنا، منیبہ علی صدیقی، شوال ذوالفقار، عائشہ ظفر، گل فیروزہ، سائرہ جبیں، ایمن فاطمہ، ایمان نصیر، امِ ہانی، طوبیٰ حسن، نشرح سندھو، مومنہ ریاست، ناجیہ علوی، وحیدہ اختر اور سعدیہ اقبال شامل ہیں۔ایشین گیمز کے سکواڈ میں عالیہ ریاض، تسمیہ رباب اور حمنہ بلال کو بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ ڈیانا بیگ کو دونوں ٹیموں میں جگہ نہیں مل سکی ۔قومی ٹیم کے سپورٹ سٹاف میں کوچ و مینٹور وہاب ریاض، ٹیم منیجر عائشہ اشعر،سپن باؤلنگ کوچ عبدالرحمن، فاسٹ باؤلنگ کوچ عمید آصف، فیلڈنگ کوچ عبدالمجید، بیٹنگ کوچ عمران فرحت، پرفارمنس اینالسٹ ولید احمد اور دیگر متعلقہ ارکان شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments