پی ایچ ایف کے قومی کوچنگ ایجوکیشن پروگرام کا باقاعدہ آغاز
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پی ایچ ایف نے ملک بھر میں کوچنگ کے معیار کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور قومی کوچنگ نظام کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اپنے قومی کوچنگ ایجوکیشن پروگرام کے پہلے مرحلے کا باقاعدہ آغاز کردیا۔
پروگرام کے افتتاحی سیشن کا انعقاد پی ایچ ایف کے نیشنل کوچنگ ایڈوائزر ہرمن کروئس کی زیر نگرانی کیا گیا، تربیتی ورکشاپ میں جدید کوچنگ طریقہ کار، ٹیکٹیکل تجزیے اور کھلاڑیوں کی جدید انداز میں مینجمنٹ سمیت مختلف اہم امور پر تربیت فراہم کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments