بابر پاکستان کا واحد سپر سٹار لیکن ہم عزت نہیں دیتے : اظہر

بابر پاکستان کا واحد سپر سٹار لیکن ہم عزت نہیں دیتے : اظہر

کچھ خامیاں ضرور تاہم وقت کیساتھ وہ سمجھدار اور پختہ ہوئے ، سابق آل راؤنڈر

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے سابق آل راؤنڈر اظہر محمود نے بابر اعظم کے دفاع میں کھل کر بات کرتے ہوئے سابق کرکٹرز اور کرکٹ تجزیہ کاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔اظہر محمود نے کہا کہ پاکستان کے واحد سپر سٹار بلے باز کو مسلسل تنقید کا سامنا ہے اور انہیں وہ عزت نہیں دی جا رہی جس کے وہ حقدار ہیں۔اظہر محمود نے کہا کہ بابر انتہائی شرمیلے مزاج کے انسان ہیں اور گزشتہ کچھ عرصے کے دوران انہیں کافی مشکلات سے گزرنا پڑا۔

انہوں نے بتایا کہ انگلینڈ کے خلاف آخری سیریز کے بعد بابر کے ٹیم سے باہر رہنے کے دوران تقریباً پانچ ماہ تک ان کے ساتھ وقت گزارا۔اظہر کے مطابق بابر سابق کھلاڑیوں اور سوشل میڈیا پر موجود ناقدین کے رویے سے خاصے دل برداشتہ تھے ۔اظہر محمود نے کہا کہ بابر میں کچھ خامیاں ضرور ہیں جن میں بہتری کی گنجائش ہے تاہم وقت کے ساتھ وہ زیادہ سمجھدار اور پختہ ہوئے ہیں۔ان کے مطابق کپتان ہونے کی صورت میں بابر زیادہ پراعتماد نظر آتے ہیں جبکہ قیادت سے ہٹنے کے بعد بعض اوقات تنقید کے باعث خود کو محدود کر لیتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...