کینیڈین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مستعفی نئے کوچ کیلئے درخواستیں طلب

کینیڈین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مستعفی  نئے کوچ کیلئے درخواستیں طلب

ٹورنٹو(سپورٹس ڈیسک )کینیڈا کی مینز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے جس کے بعد کرکٹ کینیڈا نے نئے ہیڈ کوچ کے لیے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔۔۔

کینیڈا کی مینز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مونٹی ڈیسائی نے رواں سال مئی میں کینیڈا کی ٹیم کی ذمہ داری سنبھالی تھی اور ان کے مختصر دور میں ورلڈ کپ لیگ 2 کی دو سہ فریقی سیریز میں ٹیم کی کوچنگ کی جن میں ایک سیریز کینیڈا اور دوسری سکاٹ لینڈ میں کھیلی گئی۔مونٹی ڈیسائی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ کینیڈا کے عبوری ہیڈ کوچ کی حیثیت سے گزشتہ تین ماہ ان کے لیے مختصر لیکن بامعنی تجربہ رہا۔ انہوں نے کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف اور کرکٹ کینیڈا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس تجربے سے حاصل ہونے والے اسباق اور بننے والے تعلقات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...