انڈر17والی بال ورلڈ چیمپئن شپ ،پاکستان کا فاتحانہ آغاز
چائینزتائی کو 25-20، 25-10 اور 25-23 کے سکور سے شکست دی
دوحہ (سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے ایف آئی وی بی بوائز انڈر 17 والی بال ورلڈ چیمپئن شپ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے اپنے پہلے میچ میں چائنیز تائی پے کو 3-0 سے شکست دے دی۔دوحہ میں جاری ایونٹ میں پاکستان نے پول ای کے میچ میں چائنیز تائی پے کے خلاف 25-20، 25-10 اور 25-23 کے سکور سے کامیابی حاصل کی۔فہد نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ 13 پوائنٹس سکور کئے جبکہ کپتان عرفان نے 11 پوائنٹس کے ساتھ اہم کردار ادا کیا۔پاکستان نے اٹیک میں 36 پوائنٹس حاصل کئے جبکہ چائنیز تائی پے 29 پوائنٹس بنا سکا، بلاک میں پاکستان کو 8-7 کی برتری حاصل رہی جبکہ سروس پوائنٹس میں پاکستان نے 6-0 سے سبقت حاصل کی۔پاکستان نے حریف ٹیم کی 18 غلطیوں سے بھی فائدہ اٹھایا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments