ٹی 20 ایشیا کپ ،پاکستان ویمنز نے تھائی لینڈ کو 35 رنز سے ہرا دیا
دبئی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان ویمنز ٹیم نے تھائی لینڈ ویمنز ٹیم کو 35 رنز سے شکست دے دی۔ دبئی میں کھیلے گئے ایونٹ کے 5ویں میچ میں پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 119 رنز بنائے۔
تھائی لینڈ ویمن ٹیم 120 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 8 وکٹ پر 84 رنز ہی بناسکی، چنیدا نے 25رنز کی نمایاں باری کھیلی۔سعدیہ اقبال نے 3وکٹیں اپنے نام کیں، منیبہ علی کو 54 رنز کی اننگز کھیلنے پر میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments