پاکستانی بیٹرز بیٹنگ سیکھ لیں کہیں دیر نہ ہوجائے ،یوسف برہم

پاکستانی بیٹرز بیٹنگ سیکھ لیں کہیں دیر نہ ہوجائے ،یوسف برہم

پاکستانی بیٹرز بیٹنگ سیکھ لیں کہیں دیر نہ ہوجائے ،یوسف برہم بلے باز گیند آنے سے پہلے ہی مسلسل اپنی پوزیشن تبدیل کرتے رہے ، سابق کرکٹر

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹر محمد یوسف نے قومی ٹیم کے بلے بازوں کی تکنیکی خامیوں سے متلعق خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ‘ وہ بیٹنگ کرنا سیکھ لیں، اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے ۔ پاکستان کی بیٹنگ پر تنقید کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا کہ ‘ بلے باز گیند آنے سے پہلے ہی مسلسل اپنی پوزیشن تبدیل کرتے رہے ، جس کے باعث وہ گیند کی لائن اور لینتھ کو درست طور پر جج نہیں کرسکے ۔محمد یوسف نے کہا کہ اگر بلے باز گیند آنے سے پہلے سینہ کھول کر مسلسل آگے پیچھے ہوتے رہیں تو وہ لائن اور لینتھ کا اندازہ نہیں لگا سکتے اور نتیجتاً جسم سے دور جا کر شاٹس کھیلتے ہیں۔سابق بیٹر نے کہا کہ پاکستان کی آج کی بیٹنگ پر ایک ہی جملہ کہا جا سکتا ہے کہ ‘سیکھو اس سے پہلے کہ دیر ہوجائے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں بھی محمد یوسف نے پاکستانی بیٹنگ لائن پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی ناقص تکنیک اب بنگلادیش سے لے کر انگلینڈ تک بری طرح بے نقاب ہوچکی ہے ۔ان کا کہنا تھ کہ جن خامیوں کو کئی سال پہلے درست کیا جاسکتا تھا، انہیں نظر انداز کیے جانے کے باعث اب وہ پاکستان کرکٹ کی واضح کمزوری بن چکی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...