ڈوپ ٹیسٹ ،انعام بٹ نے رضا کارانہ عہدے چھوڑ دئیے

ڈوپ ٹیسٹ ،انعام بٹ نے رضا کارانہ عہدے چھوڑ دئیے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد عہدوں سے رضا کارانہ طور پر علیحدگی اختیار کرلی۔

لاہور سے جاری بیان میں انعام بٹ نے کہا کہ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری اور ایتھلیٹ کمیشن سے علیحدگی اختیار کررہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ فیصلے سے ریسلنگ فیڈریشن اور پی او اے کو آگاہ کر دیا، ڈوپ ٹیسٹ کیس کا فیصلہ ہونے تک عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز نہیں۔دوسری طرف انعام بٹ ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ایشین گیمز سے دستبردار ہوگئے ۔جاپان میں 19 ستمبر سے شیڈول ایشیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے میلے ایشین گیمز میں پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری انعام بٹ نے بطور کوچ شرکت کرنی تھی۔ پاکستان کے چار ریسلرز ان گیمز میں میڈلز کے حصول کی کوشش کریں گے جن میں محمد عبداللہ 65، کلوگرام، عنایت اللہ 74 کلو گرام، نعمان ذکا 86 کلو گرام اور محمد گلزار 97 کلوگرام کیٹیگری میں زور آزمائی کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...