عارف سعید اسلامی سالیڈیریٹی سپورٹس ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو بورڈ میں منتخب

عارف سعید اسلامی سالیڈیریٹی سپورٹس  ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو بورڈ میں منتخب

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور ساؤتھ ایشین اولمپک کونسل کے صدر عارف سعید اسلامی سالیڈیریٹی سپورٹس ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو بورڈ میں 2026 سے 2029 کی مدت کیلئے ایشیا اور یورپ کے علاقائی نمائندے منتخب ہو گئے ہیں۔

 جس سے بین الاقوامی اور علاقائی کھیلوں کی گورننس میں پاکستان کی نمائندگی مزید مضبوط ہو گئی ہے ۔ انتخابی عمل سعودی عرب کے شہر طائف میں منعقدہ اسلامی سالیڈیریٹی سپورٹس ایسوسی ایشن کی 15ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہوا، جس میں 57 رکن قومی اولمپک کمیٹیوں نے شرکت کی۔ کارپوریٹ شعبے میں وسیع ادارہ جاتی اور قائدانہ تجربے کے حامل عارف سعید نے کھیلوں کی انتظامیہ سمیت نوجوانوں کی ترقی کے اقدامات میں نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...