یوتھ ون ڈے :انگلینڈ نے پاکستان کو 2رنزسے ہرادیا
انگلینڈ کے 6وکٹوں پر 302رنز ،جیک نیلسن اور تھیولامے کی نصف سنچریاں پاکستان نے 9وکٹوں پر 300رنزبنائے ،حسنین 56،حمزہ 86رنزبناکرآؤٹ
ورمسلے (سپورٹس ڈیسک)ون ڈے یوتھ سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 2رنز سے ہرادیا۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6وکٹوں پر 302رنز بنائے ،جیک نیلسن 74اورتھیو لامے 58رنزبناکرقابل ذکررہے ،رضوان اللہ نے 3وکٹیں لیں ۔جوا ب میں پاکستان کی ٹیم 9وکٹوں پر 300رنز بنا سکی ،ایک وقت پر پاکستان کی 5وکٹیں 124رنز پر گر چکی تھیں ،اس موقع پر حسنین عباس ڈار اور حمزہ ظہور نے 154رنز کی پارٹنرشپ بنائی ،حسنین ڈار 56اورحمزہ ظہور 86رنز بنا کرآؤٹ ہوئے جس میں 5چھکے اور 6چوکے شامل تھے ،احمد حسین 38رنز بناکرنمایاں رہے تاہم ان کی شاندار کارکردگی شکست کو فتح میں نہیں بدل سکی۔انڈر 19ٹیموں کی ون ڈے سیریز میں پاکستان کوانگلینڈ پر 2-1سے برتری حاصل ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments