پاکستان کااسرائیل کیساتھ عالمی شطرنج میچ کھیلنے سے انکار

پاکستان کااسرائیل کیساتھ عالمی شطرنج میچ کھیلنے سے انکار

اولمپیارڈ سمرقندکے پہلے راؤنڈ میں پاکستان اور اسرائیل کا میچ گزشتہ روزشیڈول تھا فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے اسرائیل کیخلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا :ذیشان نقوی

اسلام آباد ،ملتان (سپورٹس رپورٹر)اولمپیارڈ سمرقند 2026 میں پاکستان نے اسرائیل کیخلاف شطرنج کے میچ کا بائیکاٹ کردیا،اولمپیارڈ کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان اور اسرائیل کامقابلہ گزشتہ روز شیڈول تھا۔صدر چیس فیڈریشن آف پاکستان ذیشان نقوی نے کہاہے کہ پاکستان اسرائیل کے بارے میں واضح پالیسی رکھتا ہے ، حکومتی پالیسی کیخلاف اسرائیل سے میچ نہیں کھیل سکتے ۔ان کا کہناتھاکہ فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کیلئے پاکستان نے اسرائیل کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ۔ چیس فیڈریشن آف پاکستان ریاستی پالیسی کے مطابق فیصلے کرتی ہے ۔واضح رہے کہ 46واں فائیڈ چیس اولمپیارڈ 16 سے 27 ستمبر تک ازبکستان کے شہر سمرقند میں جاری ہے ، جس میں دنیا بھر سے 203 ممالک شرکت کررہے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...