ایشین گیمز سکواش: اشعب عرفان اور نور زمان فائنل فور کا حصہ

ایشین گیمز سکواش: اشعب عرفان اور نور زمان فائنل فور کا حصہ

بھارتی حریف ویرچوترانی کو اشعب عرفان نے 3-1سے دھول چٹادی ،نور زمان نے ہانگ کانگ کے چین ہن کو اسی سکور سے شکست دے دی

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)ایشین گیمز میں پاکستان کیلئے سکواش کورٹ سے شاندار کامیابیوں کی نوید آرہی ہیں ،مینز سنگلز مقابلوں میں2قومی کھلاڑیوں نے سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی اور فائنل فور کا حصہ بن گئے جس کے بعد میڈل بھی پکا ہوچکا ہے ۔پہلے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پاکستان کے محمد اشعب عرفان نے روایتی حریف بھارت کے ویر چوترانی کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 3-1سے تاریخی فتح سمیٹی۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے نور زمان نے ہانگ کانگ کے چی ہن ہینری کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-1 سے پچھاڑ دیا تاہم مکسڈ ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں قومی جوڑی کو ہانگ کانگ، چین کے ہاتھوں 2-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...