ایشین گیمزکرکٹ ،افغانستان نیپال کے ہاتھوں خوار

ایشین گیمزکرکٹ ،افغانستان نیپال کے ہاتھوں خوار

ایشین گیمزکرکٹ ،افغانستان نیپال کے ہاتھوں خوار نیپا ل کی 5وکٹوں سے فتح ،ہانگ کانگ نے عمان کو 41رنز سے مات دے دی

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)ایشین گیمز کے مینز کرکٹ ایونٹ میں ہانگ کانگ نے عمان کو 41رنز اور نیپال نے افغانستان کو5وکٹوں سے شکست دے دی۔ گروپ بی کے میچ میں ہانگ کانگ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے ،حفیظ خان 33 رنز بناکر نمایاں رہے ، محمد البلوشی نے 3 وکٹیں لیں ۔ عمان کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنا سکی۔ دوسرے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 102 رنز بنائے ۔ فیصل خان احمدزئی اور نجیب اللہ زادران 30 ، 30 رنز بناکر نمایاں رہے ،کوشل بھورٹیل نے 4 اور للت راجبنشی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔نیپال نے 103 رنز کا ہدف 17.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ سندیپ جورا 34 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ روہت پوڈیل 33 رنز بناکر ناقابل شکست رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...