ایشین گیمز:بیڈمنٹن ،فینسنگ اورتیراکی میں قومی پلیئرناکام

ایشین گیمز:بیڈمنٹن ،فینسنگ اورتیراکی میں قومی پلیئرناکام

ایشین گیمز:بیڈمنٹن ،فینسنگ اورتیراکی میں قومی پلیئرناکام تیراکی میں عائشہ 28میں 25ویں ،حمزہ آصف 40میں 35ویں نمبر پررہے

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)ایشین گیمز میں بیڈمنٹن کے میدان سے مایوس کن نتائج سامنے آئے ہیں ، مکسڈ ڈبلز کے پہلے راؤنڈ میں پاکستان کی ٹیم کو جنوبی کوریا کے ہاتھوں 2-0سے شکست ہوئی۔ مینز سنگلز کے پہلے راؤنڈ میں قومی بیڈمنٹن کھلاڑی محمد علی لاروش نے قازقستان کے مکھسوت تاجیبلیئف کے خلاف سخت مزاحمت کی مگر وہ 2-1کے سکور سے میچ ہار کر ایونٹ سے باہر ہو گئے ۔ فینسنگ میں مینز فوائل ٹیم کے مقابلے میں پاکستان کو چین کے خلاف 12 کے مقابلے میں 45 پوائنٹس سے شکست ہوئی۔ تیراکی کے شعبے میں خواتین کی 50 میٹر بٹر فلائی میں مشعل عائشہ حیات ایوب 30.95 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ اپنی ہیٹ میں آٹھویں جبکہ مجموعی 28 ایتھلیٹس میں 25ویں نمبر پر رہیں۔ مردوں کے 50 میٹر بریسٹ سٹروک میں حمزہ آصف نے 30.47 سیکنڈ کا وقت نکالا اور وہ اپنی ہیٹ میں پانچویں اور 40 تیراکوں میں مجموعی طور پر 35ویں نمبر پر رہے ۔ایتھلیٹکس کے میدان میں بھی قومی مہم کا آغاز مایوس کن رہا جہاں خواتین کے پول والٹ ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی نورین حسین کوئی باقاعدہ مارک درج نہ کرا سکیں اور مقابلے میں نو مارک کے ساتھ ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...