ایشین گیمز،ای سپورٹس مقابلے میں پاکستان کابرانز میڈل
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے 20 ویں ایشین گیمز ایچی ناگویا میں ای سپورٹس (پب جی موبائل) کے مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برانز میڈل حاصل کر لیا ہے۔
قومی ٹیم نے دو روز تک جاری رہنے والے مقابلوں میں تسلسل کے ساتھ بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے ایشین گیمز کے پوڈیم پر اپنی جگہ پکی کی دوسری طرف ویمنز سکواش ٹیم ایونٹ کے دوسرے روز پاکستان کو دونوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دن کے پہلے مقابلے میں جنوبی کوریا نے پاکستان کو 0-3 سے باآسانی شکست دی، دوسرے میچ میں یونگ وائی لنگ ہی نے ثناء بہادر کے خلاف پہلا گیم ہارنے کے بعد کم بیک کرتے ہوئے 27 منٹ میں 11-4، 6-11، 7-11 اور 6-11 (1-3) سے کامیابی حاصل کی، جبکہ تیسرے اور آخری میچ میں کاؤ چینگی نے سحرش علی کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر اپنی ٹیم کی فتح مکمل کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments