افغانستان پریمیئر لیگ، کرکٹرز کو این او سی نہ دینے کا فیصلہ
پی سی بی نے انکار کرتے ہوئے پلیئرز کی بہتری کو پہلی ترجیح قرار دیا،ذرائع
لاہور (سپورٹس ڈیسک)سوشل میڈیا پر زیرِ گردش خبروں میں دعوی کیا گیا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حکومت کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اپنے موجودہ اور سابق کھلاڑیوں کو افغانستان پریمیئر لیگ (اے پی ایل)میں شرکت کے لیے عدم اعتراض کا سرٹیفکیٹ یعنی این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔یہ لیگ رواں سال کے آخر میں متحدہ عرب امارات میں کھیلی جانی ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی سی بی نے یہ قدم دو افغان فرنچائزز بلخ زوانان اور قندھار واریئرز کی جانب سے چھ پاکستانی کھلاڑیوں سے معاہدے کے لیے رابطہ کیے جانے کے بعد اٹھایا ہے ۔خبروں کے مطابق، پی سی بی نے انکار کرتے ہوئے قومی کرکٹ کی مصروفیات اور کھلاڑیوں کی دیکھ بھال اور بہتری کو سب سے پہلی ترجیح قرار دیا ہے ۔پاکستان میں بورڈ کے حامیوں نے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے قومی ذمہ داریوں کو بنیادی ترجیح بنا کر بالکل درست قدم اٹھایا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments