کرکٹر پاکستان کرکٹ بورڈ سے بڑا نہیں ہوسکتا:یونس خان
این سی سی آئی اے معتبر ادارہ ، رضوان کوپراسیس فالو کرناچاہئے :سابق کپتان
لاہور (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے کہا ہے کہ بطور کرکٹر محمد رضوان کے ساتھ کھڑا ہوں۔انہوں نے ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں احتیاط سے گفتگو کرنے کی ضرورت ہے ، ہم بطور کرکٹر پاکستان کرکٹ بورڈ سے بڑے نہیں ہو سکتے ۔این سی سی آئی اے معتبر ادارہ ہے ، رضوان کو چاہئے کہ پراسیس کو فالو کریں، ہم کسی کے وکیل نہیں اور نہ ہی ہمیں اس کیس سے متعلق کچھ معلوم ہے ۔انہوں نے کہا کہ محمد رضوان کے ساتھ سارا معاملہ ایک آفیشل ٹور پر ہوا ہے ، جب تک کیس کا نتیجہ نہیں آ جاتا، بات کرتے وقت احتیاط سے کام لینا چاہئے ، ماضی میں مجھے بھی ایسی ہی صورتِحال کا سامنا کرنا پڑا تھا، میرے معاملات 4 ماہ تک چلے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments