انڈر17فٹبال ،سندھ انڈس کی سیمی فائنل میں جگہ پکی
کے پی کے خیبر کو 4-3سے ہرایا،بلوچستان بولان اور اسلام آبادمارگلہ کا میچ برابر
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پی ایف ایف نیشنل انڈر 17 چیمپئن شپ میں سندھ انڈس نے سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔ اسلام آباد کے جناح سٹیڈیم میں جاری ایونٹ کے میچ میں سندھ انڈس نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد کے پی کے خیبر کو 4-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا جبکہ گزشتہ روز کھیلے گئے دوسرے میچ میں بلوچستان بولان اور اسلام آباد مارگلہ کا مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments