بھارت کیخلاف پرفارمنس سے اعتماد بڑھ گیا:حسن نواز
غلطیوں سے سیکھا جاتا ، خراب پرفارمنس سے دنیا ختم نہیں ہوتی:پریس کانفرنس
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر )قومی کرکٹر حسن نواز نے کہا کہ حالیہ ایشین گیمز میں بھارت کے خلاف پرفارمنس سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔انہوں نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب ڈراپ ہوا تھا تو مائیک ہیسن نے واپسی کے لئے پلان دیا تھا، بھارت کے خلاف حالیہ ایشین گیمز میں میچ نہ جیتنے پر افسوس ہے ،انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے اور نمبر ون ٹیم کے خلاف پرفارمنس سے اعتماد ملتا ہے ۔ حسن نواز نے کہا کہ غلطیوں سے سیکھا جاتا ہے ، خراب پرفارمنس سے دنیا ختم نہیں ہوتی، بھارت کے خلاف مستقبل میں بھی میچز آئیں گے جن کے لئے ہم نے خود کو تیار کرنا ہے ۔ان کاکہناتھاکہ لوکل کرکٹ میں مشکل پچز پر کھیلنے کا موقع ملتا ہے اور جاپان میں بھارت کیساتھ میچ جیسی پچز پر کھیل کر کرکٹ آسان لگتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments