سری لنکاکے خلاف ہوم سیریز،قومی کرکٹرز کی کڑی ٹریننگ

سری لنکاکے خلاف ہوم سیریز،قومی کرکٹرز کی کڑی ٹریننگ

ہیڈکوچ مائیک ہیسن نے کھلاڑیوں کو حکمت عملی اور ٹریننگ پلا ن سے آگاہ کیا

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹی ٹونٹی کرکٹ سکواڈ نے سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ۔پاکستان اور سری لنکا کی قومی ٹیموں نے گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں بھرپور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ قومی کھلاڑیوں نے کوچنگ سٹاف کی زیرِ نگرانی کڑی مشقیں کیں، جہاں سیشن کے آغاز پر ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے تمام کھلاڑیوں کو سیریز کی حکمتِ عملی اور جامع ٹریننگ پلان سے آگاہ کیا۔ نیٹ سیشن کے دوران باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ نے باؤلرز کو لائن اینڈ لینتھ کی بہتری اور جدید باؤلنگ کے مختلف گر سکھائے جبکہ بیٹنگ کوچ مائیک سمتھ اور فیلڈنگ کوچ منصور امجد نے کھلاڑیوں کو شاٹ سلیکشن، کریز موومنٹ اور فیلڈنگ ڈرلز کی سخت مشقیں کروائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...