ہانگ کانگ سکسز ،عباس آفریدی قومی ٹیم کے کپتان مقرر
ہانگ کانگ سکسز ،عباس آفریدی قومی ٹیم کے کپتان مقرر عبدالصمد، احمد دانیال، عرفان خان، خواجہ نافع، شہزاد اور سعد ٹیم میں شامل
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے ، جس میں عباس آفریدی کو قومی ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے ۔ تین روزہ ٹورنامنٹ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک ہانگ کانگ میں کھیلا جائے گا، جس میں 12 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ، جبکہ پاکستان کو گروپ سی میں شامل کیا گیا ہے ۔ قومی ٹیم کے سکواڈ میں کپتان عباس آفریدی کے علاوہ عبدالصمد، احمد دانیال، محمد عرفان خان، خواجہ نافع، محمد شہزاد اور سعد مسعود شامل ہیں۔ رضا کچلو پاکستان ٹیم کے منیجر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے ۔پاکستان کرکٹ ٹیم 28 اکتوبر کو ہانگ کانگ کے لئے روانہ ہوگی، جہاں قومی کھلاڑی مختصر فارمیٹ کے اس ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments