شی لیگ اور شی لیگ جونیئرز فٹبال کا آج سے آغاز

 شی لیگ اور شی لیگ جونیئرز فٹبال کا آج سے آغاز

شی لیگ اور شی لیگ جونیئرز فٹبال کا آج سے آغاز دونوں لیگز کے میچز جناح فٹسال گراؤنڈز اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتما م آج سے اسلام آباد میں شی لیگ اور شی لیگ جونیئرز کا آغاز ہوگا ، ان لیگز کا مقصد لڑکیوں اور نوجوان خواتین کو فٹ بال میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار، مسابقتی تجربہ حاصل کرنے اور پاکستان کی قومی ٹیموں کی نمائندگی کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے ۔ دونوں لیگز پانچ کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیموں کے فارمیٹ میں کھیلی جائیں گی جس سے کھلاڑیوں کو گیند کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے ، تکنیکی صلاحیتوں کو بہتر بنانے اور مسابقتی تجربہ حاصل کرنے کے مواقع ملیں گے ۔ اس اقدام کے ذریعے ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی نشاندہی بالخصوص 2027 میں شیڈول فیفا انڈر 15 گرلز ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول جیسے بین الاقوامی یوتھ مقابلوں کیلئے بھی مدد ملے گی ۔ پی ایف ایف کے صدر سید محسن گیلانی نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان میں خواتین کے فٹ بال کیلئے ایک مضبوط بنیاد قائم کرنے کی جانب اہم قدم ہے ۔ دونوں لیگز کے میچز جناح فٹ سال گراؤنڈز اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...