افغانستان کیخلاف واحد ٹیسٹ بنگلہ دیش کے 8وکٹوں پر 317رنز
ابوظہبی (سپورٹس ڈیسک )بنگلہ دیش نے افغانستان کیخلاف واحدٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل ختم ہونے تک 8وکٹوں پر 317رنزبنالئے ۔
ابوظہبی میں کھیلے جانیوالے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کے شادمان اسلام 67،تنزید حسین 83اورلٹن داس 53رنزبناکرآؤٹ ہوئے ،مومن الحق 39،نجم الحسن شانتو 29اور مہدی حسن میراز 24رنزبناکرقابل ذکر رہے ۔افغانستان کے محمد سلیم نے 3 جبکہ یامین احمد زئی اور عصمت عالم نے 2،2وکٹیں حاصل کیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments