نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور کی اپ گریڈیشن کیلئے 40کروڑ منظور

نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور کی اپ گریڈیشن کیلئے 40کروڑ منظور

نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور کی اپ گریڈیشن کیلئے 40کروڑ منظور نئی آسٹروف ،سٹیڈیم کے بنیادی ڈھانچے اور دیگر سہولیات کو جدید بنایاجائیگا

لاہور (سپورٹس رپورٹر)نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور اور ملحقہ پریکٹس گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن کیلئے 40 کروڑ روپے کی منظوری دے دی گئی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق منصوبے کے تحت کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے نئی آسٹروٹرف بچھائی جائے گی جب کہ سٹیڈیم کے بنیادی ڈھانچے اور دیگر سہولیات کو بھی جدید بنایا جائے گا،اس کے علاوہ انفرا اسٹرکچر کی تزئین و آرائش کا کام بھی کیا جائے گا، یہ منصوبہ جنوری 2027 تک مکمل ہونے کی توقع ہے ۔نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور کی اپ گریڈیشن کو آئندہ ساؤتھ ایشین گیمز کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے جہاں ہاکی کے مقابلے شیڈول کئے گئے ہیں۔پی ایچ ایف کا کہنا ہے اس منصوبے کی تکمیل سے قومی ہاکی کھلاڑیوں کو بہتر تربیتی سہولیات میسر آنے اور بین الاقوامی مقابلوں کیلئے معیاری ماحول فراہم کرنے میں مدد ملنے کی توقع ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...