قومی کرکٹر رضوان نے اپنا موبائل فرانزک کیلئے دے دیا

قومی کرکٹر رضوان نے اپنا  موبائل فرانزک کیلئے دے دیا

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ایڈیشنل ڈائریکٹر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی عاطف امیر کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹر محمد رضوان نے اپنا موبائل فون فرانزک کے لیے دے دیا ہے۔

 فرانزک کے بعد حقائق سامنے آئیں گے ، انہوں نے بتایا کہ این سی سی آئی اے لاہور زون نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سات غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 281 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔ گرفتار افراد میں 21 غیر ملکی شہری اور 20 خواتین بھی شامل ہیں۔ کارروائیاں مالی فراڈ، آن لائن ہراسانی اور ہنی ٹریپنگ کی شکایات پر کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...