ویرات کوہلی نے لنکڈ اِن پر بھی دھوم مچا دی، دو روز میں لاکھوں فالوورز
دہلی (سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ سٹار ویرات کوہلی نے پروفیشنل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم لنکڈ اِن پر ڈیبیو کرتے ہی مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دئیے ۔
ویرات کوہلی کی پروفائل پر صرف 48 گھنٹوں کے دوران فالوورز کی تعداد 3 لاکھ 34 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے ۔کوہلی نے گزشتہ روز لنکڈ اِن پر اپنی پہلی پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے بھارتی کھیلوں کے مستقبل، مقامی برانڈز کی ترقی اور کرکٹ سے آگے کاروباری منصوبوں سے متعلق اپنے عزائم کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments