اسلام آبادمیں آل ویمنز رن ،رن فار کاز میراتھن ریس
اسلام آبادمیں آل ویمنز رن ،رن فار کاز میراتھن ریس 800سے زیادہ خواتین کی شرکت ،500 کو میڈلز اور انعامات دئیے گئے
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)رخشدہ میموریل ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام اسلام آباد کی سب سے بڑی خواتین میراتھن ریس ’’آل ویمنز رن ،رن فار کاز‘‘میں جڑواں شہروں کی 800 سے زائد خواتین نے شرکت کی ، اختتامی پوائنٹ پر پہنچنے والی پہلی 500 ایتھلیٹس کو میڈلز اور دیگر انعامات سے نوازا گیا ۔ میراتھن ریس کاا نعقاد ایف نائن پارک میں کیا گیا، جس کیلئے 500 سے زائد خواتین، لڑکیوں اور بچیوں نے رجسٹریشن کرائی جبکہ سینکڑوں خواتین بغیر رجسٹریشن ریس کیلئے پہنچ گئیں ،میڈلز اور انعامات صرف رجسٹریشن کرانے والی ایتھلیٹس کو دئیے گئے ۔ اس میراتھن ریس کا مقصد خواتین کو بااختیاربنانے ، ذہنی صحت اور چھاتی کے کینسر سے متعلق آگاہی کی بین الاقوامی مہم ’’پنک اکتوبر‘‘ کو اجاگر کرنا تھا،رجسٹریشن فیس کی رقم عطیہ کی جائے گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments