میگن شٹ 2میچز کیلئے معطل
سڈنی (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی ویمن کرکٹر میگن شٹ کو 2 میچز کے لیے معطل کر دیا گیا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق میگن شٹ نے تجویز کردہ ادویات سے متعلق ضوابط کی خلاف ورزی کی، انہوں نے سپورٹس سائنس اور سپورٹس میڈیسن گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کی۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق یہ پہلا واقعہ ہے جو کہ کرکٹ مقابلوں سے باہر پیش آیا، میگن شٹ پر پابندی کا اطلاق انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ پر بھی ہو گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments