نیشنل ٹی20، انونسیبلز کو ہرا کر سٹارز فائنل میں پہنچ گئی

نیشنل ٹی20، انونسیبلز کو ہرا کر سٹارز فائنل میں پہنچ گئی

نیشنل ٹی20، انونسیبلز کو ہرا کر سٹارز فائنل میں پہنچ گئی سٹارز نے 141 رنز کا ہدف19.2 اوورز میں تین وکٹوں پر حاصل کرلیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک)نیشنل ویمنز ٹی20 ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنانے کیلئے کھیلے گئے اہم میچ میں سٹارز نے ناقابلِ شکست رہنے والی انونسیبلز کو سات وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ صدف شمس کی ناقابلِ شکست نصف سنچری اور ارم جاوید کی 47 رنز کی اننگز کی بدولت سٹارز نے 141 رنز کا ہدف19.2 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ دوسری جانب سٹرائیکرز نے کونکررز کو60 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں مسلسل آٹھویں کامیابی حاصل کی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل26 اکتوبر کو اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں نتالیہ پرویز کی قیادت میں کھیلنے والی سٹرائیکرز اور طوبیٰ حسن کی زیرقیادت سٹارز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ انونسیبلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر140 رنز بنائے ۔ ایمن فاطمہ نے 85 رنز کی ناقابلِ شکست مزاحمتی اننگز کھیلی، جس میں 12 چوکے اور تین چھکے شامل تھے ۔ انہوں نے سیدہ عروب شاہ کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 115 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔ عروب شاہ نے 32 گیندوں پر29 رنز بنائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...