سہولتوں کی کمی نہیں ،ہاکی کا مستقبل روشن :محی الدین وانی

سہولتوں کی کمی نہیں ،ہاکی کا مستقبل روشن :محی الدین وانی

حکومت کی موثر پالیسیوں کی بدولت ہاکی کو گراس روٹ پر پرموٹ کیا جارہا ہے طالب علموں کو چاہئے کہ وہ جدید ہاکی سے آگاہی حاصل کریں:صدر پی ایچ ایف

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)صدرپاکستان ہاکی فیڈریشن محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ ملک میں ہاکی کے کھیل کا مستقبل روشن ہے ، سہولتوں کی اب کوئی کمی نہیں، جیت کیلئے ٹارگٹ سیٹ کرنا ہوگا۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ امور میں راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر ظہیر الحق، ذوالفقار بیگ اورمحمد زاہد سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی موثر پالیسیوں کی بدولت ہاکی کو گراس روٹ پر پرموٹ کیا جارہا ہے ، ہاکی کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور قومی اور بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔محی الدین وانی کا کہناتھاکہ سکول کے طالب علموں کو چاہئے کہ وہ جدید ہاکی سے آگاہی حاصل کریں، فیڈریشن ہرممکن تعاون کو یقینی بنائے گی۔ نوجوان جدید ہاکی کھیل کر ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ۔بعد ازاں محی الدین وانی نے سکول کے طالب علموں میں ہاکیاں اور دیگر سامان تقسیم کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...