محمد رضوان اور امام الحق قائداعظم ٹرافی میں بھی ان ایکشن
اوپنر امام الحق ملتان اور وکٹ کیپر محمدرضوان پشاور کی جانب سے کھیلیں گے
لاہور (سپورٹس ڈیسک )کرکٹر محمد رضوان اور امام الحق قائداعظم ٹرافی میں بھی ایکشن میں ہوں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان پشاور کی جانب سے قائد اعظم ٹرافی کے لئے ایکشن میں ہوں گے جبکہ امام الحق ملتان کو دستیاب ہوں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ محمد رضوان اور امام الحق ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے لئے ٹیموں کو دستیاب ہیں، دونوں کھلاڑی اس سے قبل پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون بھی کھیل چکے ہیں۔یادر ہے کہ دونوں کھلاڑیوں کو انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز کے دوران ہی وطن واپس بلا لیاگیاتھا تاہم پی سی بی نے دونوں کھلاڑیوں کو پریذیڈنٹ ٹرافی کے دوران ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments