راولپنڈی ٹیسٹ : طیب ، طحہ ، بابر اور سعود کی نصف سنچریاں

 راولپنڈی ٹیسٹ : طیب ، طحہ ، بابر اور سعود کی نصف سنچریاں

سری لنکا کا ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ ،پہلے دن کا کھیل خراب روشنی کے باعث جلد ختم ،پاکستان کے 5وکٹوں پر 281رنز طیب عار ف 57،محمد طٰحہ 51اوربابرا عظم 50رنزبناکر پویلین لوٹے ،سعو د شکیل 57رنزبناکر وکٹ پر موجود ،فرنینڈو کی 2وکٹیں

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور سر ی لنکا کی 2ٹیسٹ میچز کی سیریز کے راولپنڈی میں کھیلے جانیوالے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل خراب روشنی کے باعث جلد ختم کردیا گیا ، پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 67.2اوورزمیں 5وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنا لئے ،ڈیبیو کرنیوالے طیب عارف ، محمد طٰحہ نے نصف سنچریاں بنائیں جبکہ کپتان بابر اعظم اور سعود شکیل نے بھی نصف سنچری سکور کیں۔پاکستان کی پہلی وکٹ 86 رنز، دوسری وکٹ 90رنز، تیسری وکٹ 159رنز، چوتھی وکٹ 227رنز اور پانچویں وکٹ 253 رنز کے سکور پر گری۔اوپنر اذان اویس 30اور محمد طیب عارف 57رنز بنا پویلین لوٹے ،کپتان بابر اعظم 50اور محمدطٰحہ 51رنزبناکر آؤٹ ہوئے ،سلمان علی آغا 16رنزبنانے میں کامیاب رہے ۔سعودشکیل 57اور غازی غوری7رنزبناکروکٹ پر موجود ہیں، اسیتھا فرنینڈو نے 2وکٹیں لیں ۔سری لنکن کپتان کوشال مینڈس نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ وکٹ فاسٹ باؤلنگ کیلئے سازگار دکھائی دے رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...