’’سکواش حکام ماضی کے چیمپئنز کو نہیں پہچانتے ‘‘،جہانگیرخان برس پڑے
اسلام آباد (آئی این پی)سکواش کے عظیم کھلاڑی اور سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان نے پاکستان سکواش فیڈریشن کی کھیل سے عدم شناسائی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
جہانگیر خان کا سوشل میڈیا پیغام میں کہنا تھا کہ حکام ماضی کے چیمپئنز کو ٹھیک سے پہچانتے بھی نہیں ۔ پس منظر میں موجود دیوار کی نشاندہی کرتے ہوئے جہانگیر خان کا کہنا تھا کہ 1963 کے برٹش اوپن سکواش چیمپئن محب اللہ سینئر کی جگہ ان کے ہم نام محب اللہ کی تصویر آویزاں کرنا لا عملی کی انتہائی مایوس کن اور شرمناک مثال ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments