نوجوان بیٹرمحمد طٰحہ ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری نہ بنا نے پر افسردہ

نوجوان بیٹرمحمد طٰحہ ٹیسٹ ڈیبیو پر سنچری نہ بنا نے پر افسردہ

ڈیبیو پر سنچری سب کی خواہش ،اچھی پوزیشن کے باوجود اننگز آگے نہ بڑھاسکا اپنی صلاحیتوں پر اعتماد رکھتے ہوئے سادہ انداز میں کھیلنے کی کوشش کی:قومی بیٹر

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر)نوجوان کرکٹر محمد طحہ نے کہا ہے کہ ڈیبیو ٹیسٹ میں سنچری بنانا ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے تاہم انہیں اس بات کا افسوس ہے کہ اچھی پوزیشن میں ہونے کے باوجود وہ اپنی اننگز کو مزید آگے نہ بڑھا سکے ۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد طحہ نے کہا کہ ٹیسٹ ڈیبیو پر دبا ؤمحسوس ہونا فطری بات ہے تاہم انہوں نے ڈومیسٹک کرکٹ کے تجربے اور اپنی صلاحیتوں پر اعتماد رکھتے ہوئے سادہ انداز میں کھیلنے کی کوشش کی۔ کپتان اور کوچ نے بھی حوصلہ افزائی کی اور اپنے نیچرل کھیل کے مطابق بیٹنگ کرنے کا مشورہ دیا۔ کپتان بابر اعظم کے ساتھ بیٹنگ کرنا بھی اچھا تجربہ رہا جنہوں نے دوران کھیل رہنمائی فراہم کی۔ راولپنڈی کی پچ پر بیٹنگ آسان نہیں تاہم وکٹ پر وقت گزارنے کے بعد رنز بنانا آسان ہو جاتا ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...