ابرار احمد آئی سی سی ون ڈے بولرز رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگئے
دبئی (سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان کے سپنر ابرار احمد نے دو درجے ترقی کرتے ہوئے بولرز کی فہرست میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے ۔
انہوں نے نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کو پیچھے چھوڑ دیا۔ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں بابر اعظم 661 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور سلمان علی آغا 622 پوائنٹس کے ساتھ 13ویں نمبر پر برقرار ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments