ہیمسٹرنگ انجری، ایمباپے اٹلی کیخلاف نیشنز لیگ میچ سے باہر
پیرس (سپورٹس ڈیسک)فرانس کے کپتان فٹ بالر کیلیان ایمباپے ہیمسٹرنگ انجری کے باعث اٹلی کے خلاف یوئیفا نیشنز لیگ کے اہم میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے ۔
فرانسیسی ٹیم کے کوچ زین الدین زیدان نے ان کی عدم دستیابی کی تصدیق کردی۔فرانس اور اٹلی کے درمیان میچ میلان میں کھیلا جائے گا، جبکہ فرانسیسی ٹیم اتوار کو بورڈو میں ترکیہ کے مدمقابل ہوگی۔زین الدین زیدان نے کہا کہ ایمباپے کو معمولی تکلیف محسوس ہوئی ہے ، اس لیے ان کی فٹنس کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments