پاکستان کو ٹاپ 4ٹیسٹ ٹیموں میں شامل کرنا ہدف:عاقب

پاکستان کو ٹاپ 4ٹیسٹ ٹیموں میں شامل کرنا ہدف:عاقب

پاکستان کو ٹاپ 4ٹیسٹ ٹیموں میں شامل کرنا ہدف:عاقب سنٹرل کنٹریکٹس میں کارکردگی اور ضروریات کو مدِنظر رکھا :ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس

لاہور (سپورٹس ڈیسک )ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس پاکستان کرکٹ بورڈ عاقب جاوید نے کہاہے کہ پاکستان ٹیم کو اگلی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل کیلئے تیار کیا جا رہا ہے ، ہدف پاکستان کو دنیا کی 3 سے 4 بہترین ٹیسٹ ٹیموں میں شامل کرنا ہے ۔سنٹرل کنٹریکٹس کا مقصد کھلاڑیوں کو مالی معاونت فراہم کرنا اور انہیں کھیل پر توجہ مرکوز رکھنے میں مدد دینا ہے ۔عاقب جاوید نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سنٹرل کنٹریکٹس کی تشکیل میں کھلاڑیوں کی ماضی کی کارکردگی اور مستقبل کی ضروریات کو مدِنظر رکھا گیا ہے ، گزشتہ 2 برس سے سنٹرل کنٹریکٹس کے روایتی نظام میں تبدیلی کی کوشش کر رہے ہیں ۔ان کاکہناتھاکہ پاکستان میں موجود ٹیلنٹ کے اعتبار سے ٹیسٹ رینکنگ میں نویں پوزیشن ہمارے شایانِ شان نہیں،اس کیلئے پلان تیار ہے اور بہترین کام ہورہاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...