سعودی عرب کی جازان ریفائنری پر حملے میں نیپالی ملازم ہلاک

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب کی جازان ریفائنری پر حملے میں ایک نیپالی ملازم ہلاک ہوگیا۔

سعودی عرب کی وزارت توانائی کے ذرائع نے سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے ذریعے جاری بیان میں کہا ہے کہ جازان میں واقع آئل ریفائنری پر پروجیکٹائل گرنے کے بعد ریفائنری کے بعض آپریشنز عارضی طور پر معطل کر دیئے گئے ہیں۔

بیان کے مطابق حملے کے نتیجے میں تنصیب میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس پر بعد ازاں قابو پا لیا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اس حملے میں ایک نیپالی کارکن ہلاک جبکہ مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...