یوکرین نے پہلی مرتبہ روسی جیٹ انجن والے حملہ آور ڈرون کو مار گرایا
صنعاء: (دنیا نیوز) یوکرین نے پہلی مرتبہ لیزر ہتھیار کا استعمال کرتے ہوئے روسی جیٹ انجن والے حملہ آور ڈرون کو مار گرایا ہے۔
یوکرین کے صدر زیلنسکی کے سینئر عسکری مشیر نے کہا ہے کہ یہ ڈرون ’بلِسک‘ لیزر ائیر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے تباہ کیا گیا جسے یوکرین کی دفاعی ٹیکنالوجی کمپنی ’کارمائن اسکائی‘ نے ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔
لیزر ایئر ڈیفنس سسٹمز کے لیے ٹیکنالوجی وسیع تر ’پرائیویٹ ائیر ڈیفنس پروگرام‘ کے حصے کے طور پر تیار کی جا رہی ہے، یوکرین بھر سے 100 کمپنیاں حکومت کے حمایت یافتہ اس نجی فضائی دفاعی اقدام میں شامل ہو چکی ہیں۔
روس نے رواں سال کے اوائل میں یوکرین پر اپنے حملوں میں جیٹ انجن والے ڈرونز تعینات کرنا شروع کئے تھے، یہ ڈرونز زیادہ تیز رفتاری سے پرواز کرتے ہیں جس کی وجہ سے عام پروپیلر سے چلنے والے حملہ آور ڈرونز کے مقابلے میں انہیں روکنا یا مار گرانا زیادہ مشکل ہوتا ہے۔
جون کے مہینے تک یوکرین ان جیٹ انجن والے ڈرونز میں سے صرف 57 فیصد کو ہی روک پا رہا تھا جو ایک بڑی دفاعی کمزوری تھی کیونکہ یوکرینی افواج روایتی روسی حملہ آور ڈرونز میں سے تقریباً 90 فیصد کو مار گرانے میں کامیاب رہی تھیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments