وزیراعظم سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پٹرولیم ریلیف پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خلیجی جنگ اور کشیدگی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی تھیں، تاہم حکومت نے عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی اور وفاقی حکومت کی جانب سے 128 ارب روپے کا ریلیف دیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جماعت اسلامی کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی اور ان کے وفد کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی اور ان کے وفد کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ جاری رہا ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خلیج میں جنگ اور کشیدگی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا، جس کے پیش نظر حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے۔

انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکلوں، رکشوں اور چھوٹی گاڑیوں کے لیے پٹرولیم ریلیف فراہم کیا گیا، جس سے مجموعی طور پر 10 کروڑ افراد بلواسطہ یا بلاواسطہ مستفید ہو رہے ہیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ حکومت نے پورے پاکستان کے لیے پٹرولیم سبسڈی کا اعلان کیا ہے، جبکہ جماعت اسلامی کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز پر مزید غور کے لیے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...